اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر نیوز ایجنسی نے فرات نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کربلا شہر کی انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس فورس نے بدھ کے روز داعش کے ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے پکڑ لیا اور عراقی حاجیوں کو نشانہ بنانے کے ان دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ دہشت گرد نیٹ ورک سات افراد پر مشتمل تھا جو عراقی حجاج کرام کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ سیکورٹی فورس نے ان دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲